حیدرآباد،7 ؍ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں
ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں داخلہ جاری ہیں۔ تعلیمی سال 2013-14ء
میں انٹیگریٹیڈ کورسز اور پی ایچ ڈی ایم سی جے و سوشل ورک جیسے نئے کورسز
شروع کیے جارہے ہیں۔ اہل امید وار اور ایسے امیدوار جن کے نتائج آنے والے
ہوں درخواست دے سکتے ہیں۔ شعبہ سیاسیات و نظم و نسق عامہ میں ایم اے (پبلک
ایڈمنسٹریشن ، پولیٹیکل سائنس)، ایم فل و پی ایچ ڈی پبلک ایڈمنسٹریشن میں
داخلے جاری ہیں۔ ایم اے سیاسیات و نظم و نسق عامہ میں داخلہ کے لیے کسی بھی
مضمون سے 40 فیصد نمبروں سے گریجویشن کیے ہوئے طلبہ اہل ہیں۔ ایسے طلبہ
جنہوں نے گریجویشن سطح میں نظم و نسق عامہ و سیاسیات کے مضامین پڑھیں ہوں
کو ترجیح دی جائے گی۔ داخلہ میرٹ کی اساس پر کیا جائے گا۔ ایم فل و پی ایچ
ڈی نظم و نسق عامہ کے لیے 55 فیصد نشانات کے ساتھ ایم اے نظم و نسق عامہ
کامیاب طلبہ اور پراسپکٹس میں دی گئی ہدایات کے مطابق داخلہ حاصل کرسکتے
ہیں۔ داخلہ انٹرنس ٹسٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ ایم فل و پی ایچ ڈی کے لیے
فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 12؍ مئی ہے جبکہ ایم اے کے لیے فارم داخل
کرنے کی آخری تاریخ
9؍ جون ہے۔ پراسپکٹس مع درخواست فارم شخصی طور پر بعوض
150/- روپے کے چالان یا بذریعہ ڈاک 200 روپے چالان کی ادائیگی پر حاصل کیا
جاسکتا ہے۔ ڈاؤن لوڈ کیے گئے فارم کے ساتھ 100 روپئے کا چالان منسلک کرنا
ہوگا۔ (چالان فارم یونیورسٹی ویب سائٹ اور مصرحہ بالا مقامات پر دستیاب
رہیں گے۔) چالان کے ذریعہ فارم کی قیمت سارے ہندوستان میں اسٹیٹ بینک آف
انڈیا کی کسی بھی شاخ / انڈین اوورسیز بینک ، گچی باؤلی برانچ (حیدرآباد)
پر جمع کی جاسکتی ہے۔ ہر انٹرنس ٹسٹ کے لیے 100 روپئے اضافی ادا کرنے ہوں
گے۔ ایسے پروگرام جن میں انٹرنس ٹسٹ کا لزوم ہے کے فارم آن لائن بھی جمع
کیے جاسکتے ہیں۔ فنڈس کی دستیابی کی صورت میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماہانہ
1000 روپئے اسکالر شپ یونیورسٹی کی جانب سے دی جائے گی۔ یو جی سی کی جانب
سے ایم فل طلبہ کو 5000 روپئے اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو 8000 روپئے فیلو شپ
دی جائے گی۔ حسب گنجائش بوائز ہاسٹل کے علاوہ لڑکیوں اور خواتین کیلئے
گرلز ہاسٹل اور ڈے کیئر سنٹر کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ مزید
تفصیلات صدر شعبۂ نظم و نسق عامہ و سیاسیات ڈاکٹر کنیز زہرہ سے موبائل نمبر
9848248946 یا شعبہ میں 040-23008327/28 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔